فلسطین پر مظالم، چین بھی میدان میں آگیا 1

فلسطین پر مظالم، چین بھی میدان میں آگیا

By

بیجنگ: چین کی جانب سے فلسطین میں جاری تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

چین کے سفیر برائے اقوام متحدہ ژینگ ژون نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کو مقبوضہ فلسطین میں جاری تشدد پر شدید تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سخت پیغام دینا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس ایک رکن نے رکوادیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سلامتی کونسل کا ایک اجلاس اتوار کی صبح 10 بجے ہوگا جبکہ تیسرا اجلاس پیر کو ہوگا۔

You may also like

%d bloggers like this: