فلسطین اوراسرائیل کے درمیان مذاکرات کیلئے چین میدان میں آگیا، بڑی خبرآگئی

فلسطین اوراسرائیل کے درمیان مذاکرات کیلئے چین میدان میں آگیا، بڑی خبرآگئی

By

بیجنگ: چین نے فلسطین اور اسرائیل کے مابین دہائیوں پر محیط تنازعے کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق چینی وزیرخارجہ وینگ ژی نے العریبیہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے فلسطینی اور اسرائیلی نمائندوں کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے مابین دیرینہ مسئلے کا کوئی حل نکالا جا سکے۔

وینگ ژی کا کہنا تھا کہ ”چین کی طرف سے فلسطین اور اسرائیل کا تنازع ختم کرنے کے لیے امریکہ کو کئی تجاویز دی جا چکی ہیں، اب ہم فلسطینی اور اسرائیلی نمائندوں کو چین میں مدعو کریں گے تاکہ ان کے درمیان چین میں مذاکرات ہوں اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کے حل تک پہنچا جائے۔“ 

You may also like