فراڈ کا ملزم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احاطہ عدالت سے فرار ، پولیس کیا کر رہی تھی ؟ جانئے

فراڈ کا ملزم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احاطہ عدالت سے فرار ، پولیس کیا کر رہی تھی ؟ جانئے

By

اسلام آباد: فراڈ کا ملزم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا اور پولیس مشارت میں لگی رہی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے ملزم کی حفاظت کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ،پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں تذبذب کا شکار رہی اور مشاورت کرتی رہی ، اس دوران ملزم عدالت سے فرار ہو گیا ، پولیس کا کہناہے کہ عدالت نے اپنے حکمنامے میں ملزم کی گرفتاری کی کوئی ہدایت نہیں کی ، عدالت کی واضح ہدایت کے بغیر ملزم کو عدالت سے گرفتار نہیں کر سکتے ۔

You may also like

%d bloggers like this: