فرانسیسی صدر میکرون کو کورونا ہو گیا 1

فرانسیسی صدر میکرون کو کورونا ہو گیا

By

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو کورونا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق 42 سالہ فرانسیسی صدر کو کورونا کی علامات ظاہر ہو رہی تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے ،کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہوں نے خود کو سات روز کیلئے قرنطینہ کر لیاہے ۔میکرون قرنطینہ میں رہتے ہوئے ملکی معاملات کو دیکھیں گے ، فرانس نے اسی ہفتے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کنٹرول کرنے کیلئے دیر رات کو کرفیوں نافذ کر دیاہے ،فرانس میں اب تک بیس لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا ہو چکاہے جبکہ 59 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں ۔

You may also like