فارن فنڈنگ کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل، اس کے خلاف کل الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے، مولانا فضل الرحمان

فارن فنڈنگ کیس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل، اس کے خلاف کل الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کریں گے، مولانا فضل الرحمان

By

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کل الیکشن کمیشن کے باہر فارن فنڈنگ کیس کیلئے احتجاج کیا جائے گا کیونکہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جس کے پیسوں کو انتشار اور الیکشن میں دھاندلی کیلئے استعمال کیا گیا، 21 جنوری سے 27 فروری تک ملک بھر میں جلسے ہوں گے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفگ دیتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل الیکشن کمیشن کے سامنے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بھرپور احتجاج کریں گے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے جس کا مرکزی ملزم عمران احمد نیازی ہے ۔ اس نے غیر قانونی طریقے سے پوری دنیا سے فنڈ اکٹھے کیے اور انہیں سیاسی انتشار اور دھاندلی کیلئے استعمال کیا۔ عمران نیازی نے مادر آف این آر او لے کر پاکستان  میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا اور چندوں کے نام پر حاصل کیے گئے فنڈز کو خفیہ اکاؤنٹس کے ذریعے ذاتی کاروبار اور انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

You may also like