فارن افیئر آفس کے باہر ڈاکٹر  پر  پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا تشدد لیکن یہ اب کہاں ہیں؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے دعویٰ کردیا 1

فارن افیئر آفس کے باہر ڈاکٹر پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا تشدد لیکن یہ اب کہاں ہیں؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے دعویٰ کردیا

By

لاہور: فارن افیئر آفس کے باہر  سیکیورٹی کے لیے تعینات دو پولیس اہلکاروں نے پی آئی سی میں تعینات ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس اہلکار گالم گلوچ بھی کرتے رہے تاہم ویڈیو سامنے آنے پر متعلقہ حکام نے نوٹس لیا اور ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اہلکار کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ دوسرا تاحال فرار ہے ، یاد رہے کہ پنجاب پولیس سے موٹروے کیس کا مرکزی ملزم بھی تاحال فرار ہے جو پکڑا نہیں جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نعمان پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تو سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے نوٹس لیا اور ایس پی سیکیورٹی اور ایس پی ہیڈ کوارٹر کو انکوائری کا حکم دیا جس میں ہیڈ کانسٹیبل گلفام اور کانسٹیبل اسلام قصور وار قرارپائے ، دونوں کیخلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ جی این این کے مطابق دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیاگیا ۔ ان اہلکاروں نے بیریئر کے پاس موجود ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا یا، اس کا گریبان پکڑا اور غلیظ زبان بھی استعمال کی ۔ 

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News