عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں کب سے کب تک ہونگی ؟ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا

عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں کب سے کب تک ہونگی ؟ حکومت نے تاریخ کا اعلان کردیا

By

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلان کیا کہ عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادہ چھٹیوں کا مقصد عیدکے دوران ملکی سطح پر نقل و حمل کو محدودکرنا ہے۔این سی او سی نے گائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی ‘گھر رہو محفوظ رہو’ کی حکمت عملی پر عمل درآمدکیاجائے گا۔

این سی او سی کے مطابق یوم علی،شب قدر،اعتکاف اور جمعتہ الوداع کے لیے گائیڈ لائنزپر عمل درآمد یکم مئی سے ہوگا۔این سی او سی کے مطابق چاند رات کو مہندی، جیولری اورکپڑوں کے سٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات،ان کے اردگرد موجود ہوٹل، پبلک پارکس اور شاپنگ مالز بھی 8 سے 16 مئی تک بند رہیں گے۔عید کی چھٹیوں کے دوران بین الصوبائی،انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹراپنسپورٹ پر پابندی ہوگی جب کہ نجی گاڑیوں، رکشوں اور ٹیکسیوں کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔

You may also like

%d bloggers like this: