عمر قید کی سزا کتنے سال کی ہوتی ہے ؟ سپریم کورٹ نے واضح اعلان کر دیا 1

عمر قید کی سزا کتنے سال کی ہوتی ہے ؟ سپریم کورٹ نے واضح اعلان کر دیا

By

سپریم کورٹ نے تہرے قتل کے ملزم کی پھانسی کی سزا رکوانے کیلیے اپیل صدر مملکت کو بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے کہاعمر قید کا مطلب 25 سال قید نہیں بلکہ ساری عمر قید ہے۔

ملزم کے وکیل ذوالفقار بھٹہ نے موقف اپنایا کہ فریقین میں صلح ہوچکی ہے۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا تمام عدالتوں نے اپیلیں خارج کیں جبکہ صدر بھی رحم کی اپیل مسترد کر چکے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ صلح کی بنیاد پر سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا جائے۔

جسٹس قاضی امین نے کہاعمر قید کا مطلب 25 سال قید نہیں بلکہ ساری عمر قید ہے۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ اگر پھانسی پر عملدرآمد روک بھی دیں تو مجرم تمام عمر جیل میں رہے گا۔ اگر 3 افراد کے قاتل کو سزا نہ دی گئی تو معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہونگے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News