عمران خان کاجہانگیر ترین کے خلاف کیس کی خود نگرانی کرنے کا اعلان، سیاسی گہما گہمی میں بڑی خبرآگئی 1

عمران خان کاجہانگیر ترین کے خلاف کیس کی خود نگرانی کرنے کا اعلان، سیاسی گہما گہمی میں بڑی خبرآگئی

By

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کے خلاف کیس کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کر دیا۔

 ڈیلی ڈان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو ریلیف دلوانے کے لیے ایف آئی اے پر کوئی دباﺅ نہیں ڈالا جائے گا اور میں خود ذاتی طورپر اس معاملے کو دیکھوں گا تاکہ اس کیس میں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جا سکے۔انہوں نے یہ بات جہانگیر ترین کے حامی اراکین اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔گورنر پنجا ب چوہدری محمد سرور بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق اراکین قومی اسمبلی کے اس وفد کی قیادت راجا ریاض کر رہے تھے۔ انہوں نے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”وزیراعظم نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ اس کیس کی خود نگرانی کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس کیس میں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہ ہو۔ہمیں مکمل اعتبار ہے کہ وزیراعظم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے۔“رپورٹ کے مطابق وفد کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ اس کیس کے ذریعے جہانگیر ترین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس الزام کی تحقیق کے لیے اپنے بااعتماد ساتھی سینیٹر سید علی ظفر پر مشتمل ’ایک رکنی‘ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ 

You may also like

%d bloggers like this: