”عمران خان وزیراعظم اور ہمارے بڑے ہیں“ شعیب ملک نے بھی حمایت کر دی 1

”عمران خان وزیراعظم اور ہمارے بڑے ہیں“ شعیب ملک نے بھی حمایت کر دی

By

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آل راﺅنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ سابق کپتان عمران خان وزیراعظم اور ہمارے بڑے ہیں، اگر ان کے کسی فیصلے سے کرکٹ میں بہتری آتی ہے تو ہمیں سپورٹ کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک سے ایک انٹرویو کے دوران ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی عمران خان سے ملاقات اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سرزنش کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان وزیراعظم اور ہمارے بڑے ہیں، ان کا ایک ویژن ہے اور اگر ان کے کسی فیصلے سے کرکٹ میں بہتری آتی ہے تو ہمیں سپورٹ کرنا چاہیے، اس معاملے میں بات کرنا میرے دائرہ کار میں نہیں، ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے کرکٹرز کی وزیراعظم سے ملاقات کے حقائق سے واقف نہیں، اگر جانتا تو شایدکچھ کہہ سکتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News