” عمران خان آپ نے بہت اچھا کھیلا کیونکہ ۔۔“ سینئر صحافی کامران خان نے زبردست انکشاف کر دیا 1

” عمران خان آپ نے بہت اچھا کھیلا کیونکہ ۔۔“ سینئر صحافی کامران خان نے زبردست انکشاف کر دیا

By

اسلام آباد اس وقت پاکستان سمیت پوری دنیا کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کا اثرات معیشتوں پر بھی دکھائی دیئے تاہم اب پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ اچھی خبر پاکستان کے سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سنائی ، انہوں نے لکھا کہ ” پاکستان کے بد خواہوں کیلئے ماتم کا سماں کیونکہ شرح سود میں زبردست کمی کے باعث کاروبار میں تاریخی جوش و ولولہ دیکھنے میں آ رہاہے ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کاروبار بند کرنا پڑا ، جبکہ اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ دو فیصد بڑھ گیاہے ۔ “ کامران خان نے مزید بتایا کہ ” تاریخی ہاوسنگ آرڈیننس اگلے تین گھنٹوں میں جاری ہو جائے گا ۔“

You may also like

%d bloggers like this: