علی امین گنڈا پور کا ایسا کام کہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے ان کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا

علی امین گنڈا پور کا ایسا کام کہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے ان کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا

By

مظفر آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور کی طرف سے رقم کی تقسیم کرنے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دےد یا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران علی امین گنڈا پور کی پیسے بانٹنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وفاقی وزیر عوامی اجتماع میں پیسے تقسیم کر رہے تھے ، ویڈیو سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیر پر الزامات لگے کہ وہ ووٹ خرید رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے وزرا نے علی امین گنڈا پور کا دفاع کرتے ہوئے مختلف وضاحتیں پیش کیں جن میں سے ایک وضاحت یہ تھی کہ اس علاقے کی سڑک انتہائی خستہ حال ہے ، علی امین گنڈا پور سڑک کی مرمت کیلئے اپنی جیب سے پیسے دے رہے ہیں جس کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔

You may also like

%d bloggers like this: