علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی شروع ہوگئی 1

علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی شروع ہوگئی

By

مظفر آباد: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈاپور کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو رہی ہے۔

مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، الیکشن کی تیاری میں حکومت کی پوری معاونت حاصل رہی ہے۔

عبدالرشید سلہریا کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 56 فیصد سے زائد رہنے کا امکان ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: