عراقی حزب اللہ بریگیڈز کی عراق میں موجود امریکیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی

عراقی حزب اللہ بریگیڈز کی عراق میں موجود امریکیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی

By

بغداد: عراق میں موجود حزب اللہ بریگیڈز نے عراق میں امریکیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اچانک حملوں کی دھمکی دے ڈالی ۔

العربیہ نیوز کے مطابق عراقی حزب اللہ بریگیڈز کے سرکاری ترجمان محیی محمد نے کہا کہ عراق میں امریکیوں کی موجودگی غیر قانونی ہے ، جن کے خلاف اچانک کارروائی کی جائے گی ۔ ہمارا مقصد عراق اور شام میں امریکیوں کے خلاف مزاحمت کے علاوہ داعش اور اسرائیل کے خطرات سے بھی نمٹنا ہے، اس لئے ہمارے جیسے گروپوں کو راکٹوں اور ڈرون طیارون جیسے ہتھیاروں کا حصول یقینی بنانا ہوگا۔

عرب جریدے کے مطابق اس سے قبل النجباءموومنٹ کا سرکاری ترجمان اس حوالے سے مہلت پیش کرنے کی بات کر چکا ہے ، اس مہلت کا مطالبہ امریکا کی جانب سے کیاگیا تھا تاکہ وہ اپنی فورسز کے انخلا کا عمل مکمل کر لے ۔

واضح رہے کہ ایران امریکا کے ان الزامات کی تردید کر چکا ہے جن میں کہا گیا کہ تہران عراق اور شام میں امریکی فورسز پر حملوں کیلئے مسلح گروپوں کو سپورٹ کر رہا ہے ۔

ایران کی جانب سے اقوام متحدہ میں بھی کہا گیا کہ عراق میں امریکی اہلکاروں یا تنصیبات کے خلاف کسی بھی حملے کو ایران سے منسوب کرنے کا کوئی بھی دعویٰ غلط ہے ، اس میں رتی برابر بھی سچائی نہیں ۔

You may also like

%d bloggers like this: