عدالت سےمسلم لیگ ن کے لیے خوشخبری آگئی

عدالت سےمسلم لیگ ن کے لیے خوشخبری آگئی

By

اسلام آباد: کابینہ کمیٹی کی تشکیل کے خلاف (ن)لیگ کی درخواست منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کابینہ برائے نجکاری کی تشکیل غیر قانونی قرار دے دی ۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 اپریل 2019 کانوٹیفکیشن کالعدم قراردےدیا۔ عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ کابینہ کمیٹی کےسربراہ نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کی تشکیل غیرقانونی قرار دے دی ۔ 

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ تمام مشیروں کی کمیٹی میں شمولیت غیرقانونی ہے۔ عبدالرزاق داؤد ، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین کی شمولیت بھی غیر قانونی قرار دے دی۔   

You may also like