عاطف اسلم کو خوشخبری مل گئی ، ایف بی آر نے پانچ کروڑ 87 لاکھ کا انکم ٹیکس نوٹس واپس کر دیا لیکن کیوں ؟ جانئے 1

عاطف اسلم کو خوشخبری مل گئی ، ایف بی آر نے پانچ کروڑ 87 لاکھ کا انکم ٹیکس نوٹس واپس کر دیا لیکن کیوں ؟ جانئے

By

لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھیجا گیا پانچ کروڑ 87 لاکھ کا انکم نوٹس واپس کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے نوٹس موصول ہونے پر عاطف اسلم کے وکیل نے اپیل دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میرے موکل کو پانچ کروڑ 87 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس بھیجا گیا جبکہ عاطف اسلم کو باقاعدہ سماعت موقع دیا گیا اور نہ ہی دستاویزات جمع کروانے کا موقع دیا گیا ، ایف بی آر کے کمشنر نے انکم ٹیکس عائد کرنے فیصلے کو واپس کر دیاہے اور متعلقہ آفیسر ز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عاطف اسلم کو سنیں اور انہیں دستاویز فراہم کرنے کا موقع دیں۔

You may also like