طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی، ترکی نے کابل ایئر پورٹ بارے بڑا اعلان کردیا

طالبان کی تیز رفتار پیش قدمی، ترکی نے کابل ایئر پورٹ بارے بڑا اعلان کردیا

By

انقرہ: افغانستان سے امریکی و نیٹو افواج کے انخلاءسے قبل ہی ترکی کی طرف سے کابل ایئرپورٹ کا انتظام و انصرام سنبھالنے اور اسے چلانے کی پیشکش گئی تھی اور ترک حکام کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے یہ پیشکش اب بھی اپنی جگہ موجود ہے اور وہ طالبان کی پیش قدمی کے باوجود کابل ایئرپورٹ کو چلانے کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں۔ 

ڈیلی ڈان کے مطابق طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے اب تک 10 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا ہے اور ان کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے۔ ایسی صورتحال میں دنیا دیگر تمام حوالوں کے ساتھ کابل ایئرپورٹ کے آپریشنل رہنے کے بارے میں بھی متفکر ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: