شہباز شریف کے بیانیے کو ہی مسلم لیگ ن کی پالیسی سمجھیں گے ، بلاول بھٹو 1

شہباز شریف کے بیانیے کو ہی مسلم لیگ ن کی پالیسی سمجھیں گے ، بلاول بھٹو

By

بدین:  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف ہیں ، پیپلزپارٹی شہباز شریف کے بیانیے کو ہی مسلم لیگ ن کی پالیسی سمجھے گی ۔

ماتلی ، بدین کے شہر پھلکارہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف یا مریم نواز کو نہیں میں صرف اپنے جیالوں کو جوابدہ ہوں ، شوکاز پھاڑا ہے مگر اپنا موقف تبدیل نہیں کیا ، ہم یکسوئی کے ساتھ سیاست کرتے ہیں ۔بدین کے عوام  نے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کو تاریخی فتح دلوائی ،  پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف ڈیل کی ہر فورم پر مخالفت کریں گے ، بدین کے عوام کو ان کا حق دلانا چاہتا ہوں ۔

You may also like

%d bloggers like this: