شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا

By

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے متعلق ذیلی کمیٹی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔

ذیلی کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعد معاملہ اب وفاقی کابینہ کو بھیجا جائے گا جو شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حتمی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ کی ای سی ایل سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیرداخلہ شیخ رشید کی سربراہی میں  ہوا جس میں کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی۔ اجلاس میں نیب سفارشات کاجائزہ لیاگیا جس کے بعد شہباز شریف کانام ای سی ایل پر ڈالنےکامعاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں وزیرقانون فروغ نسیم،  وزیرداخلہ شیخ رشید ، مشیر احتساب شہزاد اکبر اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست نیب کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: