شہباز شریف کا ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی ماؤں کو خراج تحسین 1

شہباز شریف کا ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی ماؤں کو خراج تحسین

By

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماں سے میٹھا ، مخلص ، بے غرض اور سچا رشتہ کوئی نہیں ۔

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ ماں کی عظمت یہ ہے کہ اللہ نے اس کے قدموں میں جنت رکھ دی ، والدہ کی رحلت وہ غم ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ گہرا ہوتا ہے ۔جب میں جیل میں تھا تب والدہ کو کھویا ، آخری وقت بات نہ کر سکا۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہداءکی ماں کو خاص طور پر سلام پیش کرتا ہوں ، سانحہ اے پی ایس بچوں کی جدائی کا غم سہنے والی ماؤں کو سلام ، کورونا سے وفات پانے والی ماؤں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں ۔

You may also like

%d bloggers like this: