شہباز شریف کاپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے حمزہ شہبازکو انتظارکرنے کامشورہ 1

شہباز شریف کاپنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے حمزہ شہبازکو انتظارکرنے کامشورہ

By

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن شہباز شریف نے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے حمزہ شہبازکو انتظارکرنے کامشورہ دیدیا،شہباز شریف نے کہاکہ پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کامناسب وقت پرفیصلہ کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ان کے صاحبزداے حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ،ملاقات میں ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ فیصلے پرتبادلہ خیال کیاگیا،شہبازشریف نے کہاکہ ڈسکہ کے دیہی علاقوں میں الیکشن مہم پرفوکس کریں،ارکان اسمبلی اورپارٹی عہدیداروں پرمشتمل گروپ بناکرمہم چلائیں،انتخابی مہم میں ن لیگ کی خواتین کومتحرک کریں، مبینہ دھاندلی روکنے کیلئے وکلافورم کوبھی متحرک کریں۔

You may also like

%d bloggers like this: