شب بارات کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا مسلم امہ کو مشورہ لیکن ایک غلطی ایسی کرگئے کہ ہرمسلمان حیران پریشان رہ گیا, ٹوئیٹ ہی ڈیلیٹ کرنا پڑگئی 1

شب بارات کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا مسلم امہ کو مشورہ لیکن ایک غلطی ایسی کرگئے کہ ہرمسلمان حیران پریشان رہ گیا, ٹوئیٹ ہی ڈیلیٹ کرنا پڑگئی

By

اسلام آباد  بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ، شب برات تھی لیکن عمران خان نے شب برات کے پیغام میں بھی تاخیر کردی اور شب برات کا پیغام جمعرات کو دن ایک بجے کے بعد جاری کردیا، جب ایک روز قبل ہی شہری اللہ کے حضور عبادات کا نذرانہ اور توبہ استغفار پیش کرچکے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغا م میں لکھا کہ ” میں تمام دنیا کے مسلمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ آج رات ( جمعرات اور جمعہ کی رات) شب برات کے موقع پر خصوصی نوافل ادا کریں اور اللہ کی رحمت اور معافی مانگیں“۔تاہم اس غلطی پر سوشل ٰمیڈیا صارفین برس پڑے جس کے بعد  آدھے گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد یہ ٹوئٰیٹ ڈیلیٹ کردی گئی ۔ 

You may also like

%d bloggers like this: