سی ای او موبی لنک نے کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 5 کروڑ کا چیک دے دیا

سی ای او موبی لنک نے کرونا ریلیف فنڈ کے لیے 5 کروڑ کا چیک دے دیا

By

اسلام آباد سیلولر کمپنی جاز موبی لنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک دے دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق آج وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی زلفی بخاری اور جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں سی ای او جاز نے وزیر اعظم کو کورونا کی وبا کے سلسلے میں قائم ریلیف فنڈ کےلئے 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کورونا ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے والے تعریف کے مستحق ہیں۔ انھوں نے معاون خصوصی زلفی بخاری کی خصوصی کوششوں کو بھی سراہا۔

You may also like

%d bloggers like this: