سینئر اداکار انور اقبال انتقال کرگئے

سینئر اداکار انور اقبال انتقال کرگئے

By

کراچی: سینئر اداکار انور اقبال بلوچ طویل علالت کے بعد شہر قائد میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج عشاء کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔

انور اقبال کے داماد شاہ مرید بلوچ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ انور بلوچ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ عشاء کے بعد بیت المکرم مسجد  حسن سکوائر میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ انور اقبال بلوچ نے ڈرامہ سیریل شمع اور آخری چٹان سے شہرت حاصل کی ۔ انہوں نے سندھی اور اردو زبان کے متعدد ڈراموں میں یاد گار کردار نبھائے۔

You may also like

%d bloggers like this: