سیریز جیت کر بھی بابر اعظم کی اپنی ٹیم کی غلطیوں پر نظر ،کھلاڑیوں کو بیٹھ کر سمجھانے کا عندیہ دے دیا 1

سیریز جیت کر بھی بابر اعظم کی اپنی ٹیم کی غلطیوں پر نظر ،کھلاڑیوں کو بیٹھ کر سمجھانے کا عندیہ دے دیا

By

سینچورین: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آج کے میچ میں جب کریز پر سیٹ بلے باز آوٹ ہوئے تو مڈل آرڈر پر دباو پڑا ،ہم اس پر بیٹھ کر بات کریں گے اور کھلاڑیوں کو اعتماد دیں گے تاکہ وہ ان غلطیوں کو نہ دہرائیں ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں ، اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور جو ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے اس کے مطابق کھیلتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کپتان نے کہا کہ فخر زمان نے ون ڈے میچز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور باولرز کی پرفارمنس بھی بہتر رہی ،جب کھلاڑی ایسے پرفارم کرتے ہیں تو رزلٹ بہتر آتے ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ کے باوجود جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ نے جو سہولیات فراہم کیں اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ہم جنوبی افریقہ کے دورے سے خوب لطف اندوز ہوئے۔یہ دورہ اور بھی اچھا ہوتا اگر ہمارے مداح سٹیڈیم میں ہوتے لیکن بد قسمتی سے کورونا کی وجہ سے ایسا ممکن نہیںتھا لیکن ہمیں سوشل میڈ یا پر بہت سپورٹ ملی ۔

You may also like

%d bloggers like this: