سیدو شریف کیلئے پی آئی اے کی پروازیں شروع، پہلی پرواز میں وفاقی وزراء بھی سوار لیکن دراصل یہ طیارہ کون اڑا رہاتھا؟ ایسا انکشاف کہ حکومت بھی شرم سے پانی پانی ہوجائے 1

سیدو شریف کیلئے پی آئی اے کی پروازیں شروع، پہلی پرواز میں وفاقی وزراء بھی سوار لیکن دراصل یہ طیارہ کون اڑا رہاتھا؟ ایسا انکشاف کہ حکومت بھی شرم سے پانی پانی ہوجائے

By

سیدو شریف: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے 17 سال کے طویل وقفے کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام سیدو شریف کیلئے پروازیں شروع کر دیں، ائیر پورٹ پر جب یہ تقریب جاری تھی تو افتتاحی پرواز اُڑا کر سیدو شریف پہنچنے والے پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے کیپٹن ماجد وسیم اور کیپٹن کامران اضغر بھی کچھ دور کھڑے یہ منظر دیکھ رہے تھے، یہ دونوں پائلٹ ان 262 پائلٹس میں شامل تھے جن پر وزیر ہوا بازی نے جعلی لائسنس کا الزام لگایا تھا۔ 

گزشتہ دنوں افتتاحی پرواز پی کے 650 اسلام آباد سے سیدو شریف پہنچی جس پر وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی سوار تھے، میزبان کی حیثیت سے غلام سرور خان نے معزز مہمانوں کو گلدستے اور تحائف پیش کیے اور کیک سے تواضع کی۔

You may also like