سکولوں کو کھولنے کا معاملہ ، شفقت محمود نے اہم ترین پیغام جاری کر دیا 1

سکولوں کو کھولنے کا معاملہ ، شفقت محمود نے اہم ترین پیغام جاری کر دیا

By

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بند ش پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم میں چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں، جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔

ٹویٹر پر جاری پیغام میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے، کورونا کے باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر بچوں کو ترجیح دی جائے گی اور انھیں تعلیمی اداروں میں بلوا لیا جائے گا۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی میٹنگ ہو گی، میٹنگ میں حالات کا جائزہ لیا جائے گا، ہماری کوشش ہے تعلیمی ادارے جلد کھولے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے تعلیمی ادارے کھلنے کا فیصلہ 4 جنوری کو ہوگا۔

You may also like