سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی ، یورپی یونین نےپاکستان پر بڑی پابندی لگادی 1

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نااہلی ، یورپی یونین نےپاکستان پر بڑی پابندی لگادی

By

اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )کی جانب سے فضائی حفاظتی انتظامات مکمل نہ ہونے پر یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایسا) نے پاکستان پرعائد پابندی کو مزید ایک سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’ایسا ‘ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فلائٹ اسٹینڈرڈ، ریگولیٹری، ایئر ویری فیکیشن اور لائسنسنگ کے حوالے سے تٖفصیلی وضاحت طلب کی گئی۔ بارہ صفحات پر مشتمل سوالنامے کا مقصد سوی ایوی ایشن کو کیٹیگری 1 میں واپس لانا ہے۔پاکستان کی قومی ایئر لائن  پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو جاری کیے گئے مراسلے میں سول ایوی ایشن کا اجازت نامہ مستقل بنیادوں پرمنسوخ کرنے کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حفاظتی اقدامات پر سنگین تحفظات کا اظہار کیا ہے، جو کہ سی اے اے کی بین الاقوامی درجہ بندی میں تنزلی کا اشارہ ہیں۔

You may also like

%d bloggers like this: