سندھ حکومت کاصوبے میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کااعلان 1

سندھ حکومت کاصوبے میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کااعلان

By

کراچی سندھ حکومت نے صوبے میں رات 12 بجے سے لاک ڈاﺅن کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ آج رات 12 بجے سے لاک ڈاﺅن ہوگا،سندھ میں لاک ڈاوَن15دن کےلئے ہوگا،غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سارے دفاتر اور عوامی مقامات مکمل طور پربند ہوں گے،لوگوں کو غیر ضروری طورپر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی،سکیورٹی اداروں کو بتا دیا ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکا جائے ،ضرورت کے تحت باہر نکلنے والے ہرشخص کے پاس شناختی کارڈ لازمی ہو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی،لازمی سروسسز،اشیائے خورونوش کی سپلائی اور دکانیں کھلی رہیں گی ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News