سعودی عرب کیساتھ مذاکرات، ایران کا موقف بھی آگیا

سعودی عرب کیساتھ مذاکرات، ایران کا موقف بھی آگیا

By

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی میڈیا رپورٹس کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم مذاکرات کے لیے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نےکہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے کیوں کہ مذاکرات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 9 اپریل کو سعودی عرب کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جعلی اور متنازع خبریں پھیلانے کا رواج بھی پرانا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: