سعودی عرب نے مہمند ڈیم کے لیے رعایتی قرض کی منطوری دیدی

سعودی عرب نے مہمند ڈیم کے لیے رعایتی قرض کی منطوری دیدی

By

اسلام آباد: سعودی عرب کی حکومت نے مہمند ہائیڈرو پاور ڈیم کے لئے 90 کروڑ 10 لاکھ  سعودی ریال کے رعایتی قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ 

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے  وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ملاقات کی ہے اس ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ كامياب دورۂ سعودی عرب کے بارے میں وزیر اقتصادی امور کو آگاہ کیا۔سعودی سفیر نے بتایا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے مہمند ہائیڈرو پاور ڈیم کے لئے 90 کروڑ 10 لاکھ سعودی ریال کی منظوری دے دی گئی ہے، سعودی ترقیاتی فنڈ يہ مالی معاونت 25 سال كى مدت كے ليے2 فیصد کی انتہائى سستی شرح سود پر فراہم کرے گی۔

You may also like

%d bloggers like this: