سابق وزیراعلیٰ پنجاب کورونا میں مبتلا ہو گئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کورونا میں مبتلا ہو گئے

By

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس پر منظور وٹو نے خود کو گھر پر آئسو لیٹ کرلیاہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 43 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 324 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 95 ہزار 239 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 786 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 79 ہزار 654، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 150، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 433، بلوچستان میں 19 ہزار 141، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 46 ہزار 229 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 673 کیسز رپورٹ ہوئے۔

You may also like

%d bloggers like this: