سابق صدر آصف زرداری کی صحت بارے جعلی خبریں،پیپلز پارٹی نے ابتک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا 1

سابق صدر آصف زرداری کی صحت بارے جعلی خبریں،پیپلز پارٹی نے ابتک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

By

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ کی  قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین سینیٹر رحمان ملک نے آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق جعلی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے  ایف آئی اے کو  جعلی خبریں چلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم قانون کے تحت کاروائی کی ہدایات کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق جعلی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے  ایف آئی اے کو  جعلی خبریں چلانے والوں کیخلاف سائبر کرائم قانون کے تحت کاروائی کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے

کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے سوشل میڈیا پر آصف علی زرداری کے متعلق جعلی خبریں چلانے والے اکاؤنٹس کے صارفین کی معلومات لیکر کاروائی کرے۔سینیٹر رحمان ملک نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے جعلی خبریں چلانے والوں کو معلوم کرکے کمیٹی کو رپورٹ جمع کرے،کسی بھی شہری یا ادارے کے متعلق جھوٹا پروپیگنڈہ کرنا سائبر کرائمز کے زمرے میں آتا ہے۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ الحمداللہ سابق صدر آصف علی زرداری تندرست اور ٹھیک ہیں،ذاتی معالجین کی ہدایات پر کورونا وائرس کے پیش نظر آصف علی زرداری نے خود آئسولیشن اختیار کی ہے۔

You may also like