سابق صدر آصف زرداری کا افغان مسئلے پر بیان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا رد عمل آگیا

سابق صدر آصف زرداری کا افغان مسئلے پر بیان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا رد عمل آگیا

By

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے سابق صدر آصف زرادی کا بیان میری نظر سے گزراہے،ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم نے افغان فریقین کی معاونت کی، افغانستان میں مصالحانہ کردار سے واضح ہو گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے،صدر بائیڈن بھی کہہ چکے ہیں کہ افغانستان کا مسئلہ افغانوں نے حل کرنا ہے، امریکہ ، چین ، روس یا دیگر علاقائی ممالک سب سہولت کاری کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ اندرونی اوربیرونی قوتیں پاکستان کے امن میں خلل ڈالنا چاہتی ہیں،فیٹف تکنیکی فورم ہے سیاسی نہیں،بھارت اس کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہاہے،وزیر اعظم عمران خان منی لانڈرنگ کا تدارک اور خاتمہ چاہتے ہیں، فیٹف کا تقاضا تھا کہ منی لانڈرنگ کو روکا جائے، اپنے تحفظ کے لیے ہمیں جو اقدامات اٹھانا پڑے ہم ضرور اٹھائیں گے۔

You may also like

%d bloggers like this: