روس کی ایلیٹ کلاس کو اپریل کے مہینے سے ہی کورونا ویکسین دیے جانے کا انکشاف، تہلکہ خیز دعویٰ 1

روس کی ایلیٹ کلاس کو اپریل کے مہینے سے ہی کورونا ویکسین دیے جانے کا انکشاف، تہلکہ خیز دعویٰ

By

ماسکو  روس کی کاروباری اور سیاسی ایلیٹ کو کورونا وائرس کی ایک تجرباتی ویکسین تک رسائی دے دی گئی ہے

امریکہ کے کاروباری جریدے بلومبرگ کے مطابق ایلومینیم کی بڑی کمپنی یونائیٹڈ کو، رسل کے ایگزیکٹوز سمیت روس کی ارب پتی کاروباری شخصیات اور حکومتی حکام کو اپریل کے مہینے سے ہی کورونا ویکسین کی ڈوز دی جارہی ہے، یہ تجرباتی ویکسین ماسکو کے گامالیا انسٹی ٹیوٹ میں تیار کی جارہی ہے۔

ویکسین کی تیاری سے باخبر لوگوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ گامالیا ویکسین روسی حکومت کی براہ راست سرمایہ کاری سے تیار کی جارہی ہے، اس ویکسین کے فیز 1 میں ملٹری آفیشلز سمیت 40 لوگوں کو شامل کیا گیا تھا ، پہلے فیز کے نتائج عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیے گئے تاہم ویکسین کے تجربے کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے جس میں زیادہ بڑے گروپ کو شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Hot News