’روسی صدر کو امریکی انتخابات میں مداخلت کا جواب دینا ہو گا ،جلد اس پر رد عمل دیکھیں گے ‘ امریکی صدر جو بائیڈن کا بڑا اعلان ،بڑی طاقتوں میں جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا

’روسی صدر کو امریکی انتخابات میں مداخلت کا جواب دینا ہو گا ،جلد اس پر رد عمل دیکھیں گے ‘ امریکی صدر جو بائیڈن کا بڑا اعلان ،بڑی طاقتوں میں جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا

By

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں روسی صدر پیوٹن کو قاتل سمجھتا ہوں ،امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے پر روسی صدر کو حساب دینا ہو گا ۔امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میںالزام عائد کیا گیا تھا کہ امریکی انتخابات میں ماسکو کی جانب سے مداخلت کے پیچھے پیوٹن کا ہاتھ تھا جس کو روس نے بے بنیاد کہہ کر مسترد کردیا تھا ۔اس رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے امریکی خبر رساں ادارے اے بی سی نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ ولادی میر پیوٹن نے امریکی انتخابات 2020ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں کرنے کی ہدایات دیں جس پر انہیں نتائج کو بھگتنا پڑے گا ۔جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ پیوٹن کو کن نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا پیوٹن قیمت ادا کریں گے اور یہ آپ جلد دیکھیں گے ۔اس دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور امریکہ کے درمیان باہمی مفادات کی معاملات پر کام جاری رہنا چاہیے ۔جو بائیڈن نے کہا کہ میں پیوٹن کو اچھی طرح جانتا ہوں اور غیر ملکی لیڈرز کے ساتھ کام کرتے ہوئے یہ سب سے ضروری ہوتا ہے کہ آپ سامنے والے لیڈر کو کتنا جانتے ہیں۔

You may also like