رنگ روڈ سکینڈل میں بڑے بڑے شرفا کے نام ہیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

رنگ روڈ سکینڈل میں بڑے بڑے شرفا کے نام ہیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

By

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے دور حکومت میں ہر ماہ نئے کرپشن سکینڈلز آتے ہیں۔ سابق وزیرا عظم نے دعویٰ کیا کہ راولپنڈی رنگ روڈسکینڈل میں بڑے بڑے شرفاکے نام ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت معیشت سے متعلق غلط بیانی کررہی ہے،پاکستان کی ایکسپورٹ گروتھ ایک فیصد آئی ہے ۔ موجودہ حکومت قرضے لے کر منصوبوں پر کام کررہی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومت بجٹ کاڈیٹا نہیں دیتی ہے اگرملک میں ترسیلات زرآتی ہیں تو پھرملکی معاشی حالات خراب کیوںہیں،قرضوں کے بغیر ترقی کی شرح میں اضافہ بتائیں۔

You may also like

%d bloggers like this: