دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ، وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے

دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ، وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے

By

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دہشت گرد حملے میں7بہادر فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے پیغام جاری کیا کہ گزشتہ رات دیر رات ہرنائی بلوچستان میں ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 بہادر فوجیوں کی شہادت کا واقعہ سن کر افسوس ہوا۔عمران خان نے کہا کہ میں شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور شہدا کے بلند درجات کی دعاکرتا ہوں۔انہوںنے مزید کہا کہ ہماری قوم ہمارے بہادر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے جنہیں ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

You may also like