’دھاندلی کے مسائل پولنگ کے بعد شروع ہوتے ہیں‘ وزیر اعظم نے حل پیش کردیا

’دھاندلی کے مسائل پولنگ کے بعد شروع ہوتے ہیں‘ وزیر اعظم نے حل پیش کردیا

By

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سارے مسائل پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد شروع ہوتے ہیں جن کا حل الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) ہے ، ای وی ایم کسی کو فائدہ نہیں دے سکتی ، کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے اس کے مخالف ہیں ۔

اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 1970 کے انتخابات کے بعد ہر الیکشن میں ہارنے والا دھاندلی کا شور مچاتا ہے ، ہر کوئی واویلہ مچاتا ہے مگر حل نہیں بتاتا، ای وی ایم سادہ حل ہے ، ووٹنگ کے عمل کے بعد ایک بٹن دبنائیں تو نتیجہ آجائے گا، امریکہ میں پہلی بار الیکشنوں کے بعد شور ہوا مگر وہاں کا نظام ہے ، انہوں نے اس شور کو بھی ماضی کا حصہ بنا دیا۔ہم اس سطح پر پہنچ رہے ہیں کہ ہمارے منتخب نمائندے ڈیویلپمنٹ فنڈز کی بجائے حکومت کی پرفارمنس پر جیتیں گے ، کہا جاتا ہے کہ پنجاب میں اتنے آئی جی ، اتنے بیورو کریٹس تبدیل کئے ، کوئی یہ یاد نہیں رکھتا کہ آپ نے کتنے تبادلے کئے ، پانچ سال بعد صرف یہ یاد رکھا جائے گا کہ آپ کی پانچ سالہ کارکردگی کیا تھی ۔

You may also like