دس روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک خبر آ گئی 1

دس روز قرنطینہ میں رہنے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی صحت کے حوالے سے تشویش ناک خبر آ گئی

By

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر دس روز کے لئے قرنطینہ میں رہے اور حکومتی معاملات کو گھر بیٹھے ہی چلا رہے تھے

  تاہم دس روز قرنطینہ میں رہنے کے باوجود بورس جانسن میں کورونا کی علامات موجود تھیں اور انہیں مسلسل بخار تھا جس پر انہیں آج ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔اگرچہ سرکاری طور پر بورس جانسن ہی حکومت کے سربراہ ہیں تاہم  آج(پیر کو) کورونا وائرس کے متعلق ہونے والے اجلاس کی صدارت سیکرٹری خارجہ کریں گے۔دوسری طرف ڈاؤننگ سٹریٹ کی ترجمان نے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں ٹیسٹس کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا ہے،یہ احتیاطی اقدام ہے کیونکہ وزیراعظم بورس جانسن میں دس روز سے مستقل کورونا کی علامات موجود تھیں۔

You may also like

%d bloggers like this: