’ حکومت کے پاس بہت ہتھیار ہیں لیکن ۔۔۔ ‘ 2018 کے سینیٹ الیکشن کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسد عمر کھل کر بول پڑے

’ حکومت کے پاس بہت ہتھیار ہیں لیکن ۔۔۔ ‘ 2018 کے سینیٹ الیکشن کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسد عمر کھل کر بول پڑے

By

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگنا شروع ہوگئی ہیں، اس گھناؤنے کھیل میں حکومت کے پاس بہت سے ہتھیار ہیں لیکن انہیں استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں، سینیٹ الیکشن کیلئے آئین میں ترمیم کی تجویز اس جوڑ توڑ کے خلاف موثر ہتھیار ہے۔

گزشتہ سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کے ووٹ بیچنے اور پیسے وصول کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ یہ کوئی نئی خبر نہیں ہے کیونکہ ہم ہمیشہ یہ سنتے آئے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں ضمیر کی بولی لگتی ہے اور ضمیر بیچے بھی جاتے ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد یہ بتانا ضروری ہے کہ جمہوریت کی طاقت کسی ٹینک ، توپ خانے یا بندوقوں سے نہیں آتی بلکہ جب عوام اسے اپنے لیے بہتر سمجھتے ہیں تو یہ مضبوط ہوتی ہے، اخلاقی قوت سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: