’حکومت کیا جان بھی چلی جائے ، انہیں نہیں چھوڑوں گا‘ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب سے پہلے اپنا پرانا ویڈیو پیغام شیئر کردیا

’حکومت کیا جان بھی چلی جائے ، انہیں نہیں چھوڑوں گا‘ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب سے پہلے اپنا پرانا ویڈیو پیغام شیئر کردیا

By

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر اپنا ایک پرانا ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں وہ ملک کو لوٹنے والوں کو کسی صورت نہ چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کوئی انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کرے کہ ان کی حکومت جا رہی ہے، ان کی جان بھی چلی جائے تو وہ ان چوروں اور ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑیں گے،  ’ انہوں نے میرے ملک کے ساتھ جو کیا ہے ان کو کسی صورت نہیں چھوڑنا۔‘

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ یہ مجھے  اسمبلیوں میں گالیاں دے رہے ہیں، جیسے مجھے کوئی فرق پڑ جائے گا،  میں وہ ہوں جو ایک لاکھ لوگوں کے سٹیڈیم میں جاتا تھا اور سارے مجھے برا بھلا کہہ رہے ہوتے تھے، مجھے ان تھوڑے سے لوگوں فرق نہیں پڑتا، ایک ایک  کو ، جس جس نے اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے ان کو نہیں چھوڑوں گا ۔‘

You may also like