حکومت کا مقامی کوروناویکسین کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا مقامی کوروناویکسین کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

By

اسلام آباد: حکومت نے مقامی کوروناویکسین کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ ماہ سے پاک ویک ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کا آغاز ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق این آئی ایچ پاک ویک ویکسین کی ماہانہ30لاکھ ڈوز تیار کرے گا، این آئی ایچ نے حکومت کو پیداوار بڑھانے کے فیصلے سےآگاہ کردیا، پاک ویک کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ اضافی طلب کے پیش نظر ہوا۔ اس حوالے سے ذر ائع نے کہا ہے کہ ماہانہ30لاکھ ڈوز کی تیاری سے ویکسین دستیابی میں سہولت ہوگی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاک ویک تیاری کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینوفراہم کرے گی، پاکستان نے کین سائینو سے 2کروڑ ڈوز تیار اور خام مال کی خریداری کی ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاک ویک کی تیاری کے لیے کین سائینوسے مزیدخام مال خریدے گی، قومی ادارہ صحت میں تیارشدہ پاک ویک کورونا ویکسین سنگل ڈوز ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: