حکومت کا سینیٹ الیکشن جلد کرانے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا بیان بھی سامنے آگیا 1

حکومت کا سینیٹ الیکشن جلد کرانے کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا بیان بھی سامنے آگیا

By

 اسلام آباد : سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے، عام طور پر ایوان بالا کے انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوتے رہے ہیں، سینیٹ کے نصف اراکین 11 مارچ 2021 کو ریٹائر ہورہے ہیں، اس بار بھی الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر انتخابات کی تاریخ جاری کرے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد ہماری آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، آئین اور قانون کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

You may also like