حکومت نے مینار پاکستان کے گرد 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا

حکومت نے مینار پاکستان کے گرد 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا

By

لاہور پنجاب حکومت نے مینار پاکستان کےاطراف 13 علاقوں پرسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا ہے۔

پنجاب حکومت نے ہفتے کی دوپہرمینار پاکستان کے اطراف 13 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان علاقوں کی گلیاں آج رات 12 بجے سے بند کردی جائیں گی۔لاہورمیں رنگ محل،شیراں والاگیٹ،موچی گیٹ،بھاٹی گیٹ میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن ہوگا۔اس کے علاوہ اسلامیہ پارک،المدد پاک کالونی،راوی روڈ کے علاقوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاو¿ن نافذ ہوگا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے واضح کیا ہے کہ لاک ڈاو¿ن والے علاقوں میں شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ اوردفاتربندرہیں گے ۔ علاقہ مکینوں کی نقل وحمل محدودہوگی جبکہ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد کو نکلنے کی اجازت ہوگی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے مزید کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاو¿ن کے دوران ہر قسم کے اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی۔

You may also like