حکومت نے فردوس عاشق اعوان کو اہم عہدہ دے دیا

حکومت نے فردوس عاشق اعوان کو اہم عہدہ دے دیا

By

لاہور: تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کردیا گیا۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نو ٹی فیکیشن کے مطابق فیاض الحسن چوہان سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا جس کے بعد فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات کیا گیا۔فیاض الحسن چوہان کے پاس وزارت کالونیز کا قلمدان رہے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں حکومت نے مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ ٹیم کے کس کھلاڑی کو کونسے بیٹنگ آرڈر یا کونسی فیلڈ پوزیشن پر کھلانا ہے۔ میں ان کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔

You may also like