حلیم عادل شیخ کو کیوں گرفتار کیا گیا اورمقدمات کتنے دن پہلے درج ہوئے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 1

حلیم عادل شیخ کو کیوں گرفتار کیا گیا اورمقدمات کتنے دن پہلے درج ہوئے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

By

کراچی: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 88 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری تھی کہ اس دوران حلیم عادل شیخ بھی حلقے میں پہنچے جہاں کشیدگی ہوئی تاہم بعدازاں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا ، اب پولیس حکام نے تفصیل جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو دو مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے جو کہ چھ فروری کو درج ہوئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ دو مقدمات میں گرفتار کر لیا گیاہے بعدازاں انہیں متعلقہ تھانے میں منتقل کیا جائے گا ۔پولیس حکام کا کہناتھا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف گڈاپ اور میمن گوٹھ تھانے میں دو مقدمات درج ہیں اور دونوں چھ فروری کو درج کیے گئے تھے ۔

You may also like

%d bloggers like this: