حفیظ شیخ کی شکست کے ساتھ ہی عمران خان کی حکومت خطرے میں پڑ گئی، اب کیا ہوگا؟ 1

حفیظ شیخ کی شکست کے ساتھ ہی عمران خان کی حکومت خطرے میں پڑ گئی، اب کیا ہوگا؟

By

اسلام آباد : سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت بڑی مشکل میں پڑ گئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن کاشف عباسی نے کہا کہ حکومتی امیدوار   عبدالحفیظ شیخ کی ناکامی اور اپوزیشن کے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی  کے بعد وزیر اعظم عمران خان پر پریشر بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کا مطالبہ کیا جائے گا لیکن عمران خان اسمبلی نہیں توڑیں گے۔ ان پر اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا پریشر بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

You may also like

%d bloggers like this: