جے یو آئی سے نکالے جانیوالے چاروں ارکان نے 29 دسمبر کو اسلام آبادمیں اہم اجلاس طلب کرلیا

جے یو آئی سے نکالے جانیوالے چاروں ارکان نے 29 دسمبر کو اسلام آبادمیں اہم اجلاس طلب کرلیا

By

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سے نکالے جانیوالے چاروں ارکان نے 29 دسمبر کو اسلام آبادمیں اہم اجلاس طلب کرلیا۔

جے یو آئی سے نکالے جانیوالے چاروں ارکان نے مولانافضل الرحمان کیخلاف صف بندی کرلی اور29 دسمبر کو اسلام آبادمیں اہم اجلاس طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک بھر سے مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں کے مخالف رہنما بلا لئے گئے،اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کاعلان کیاجائے گا،مولانا محمد خان شیرانی ،مولاناگل نصیب ،مولانا شجاع الملک اور حافظ حسین احمدمتحرک ہو گئے ،چاروں ارکان نے ملک بھر میں ہم خیال رہنماﺅں سے رابطے تیز کردیئے ۔

You may also like