جنوبی افریقہ کی آخری وکٹ گری تو لمبی چھٹیوں سے واپس آنے والے حسن علی نے گراونڈ میں ایسی حرکت کردی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

جنوبی افریقہ کی آخری وکٹ گری تو لمبی چھٹیوں سے واپس آنے والے حسن علی نے گراونڈ میں ایسی حرکت کردی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

By

کراچی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہو چکاہے جس کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک پاکستان نےمہمان ٹیم کے 220 رنز کے جواب میں محض 33 رنز پر ہی 4 وکٹیں گنوا دی ہیں لیکن میچ کے دوران دلچسپ ترین صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جنوبی افریقہ کی آخری وکٹ گری اور حسن علی لمبی چھٹیوں کے بعد آتے ہی اپنے نئے انداز سے چھا گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کو پاکستانی باولنگ نے 220 رنز تک محدود کرتے ہوئے پولین لوٹا دیا لیکن جب آخری وکٹ گری تو حسن علی کا دلچسپ انداز کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا ، مہمان ٹیم کے آخری کھلاڑی ’’ لونگی نگیڈی ‘‘ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو ئے تو باولر کی جانب سے ایمپائر کو آوٹ کیلئے اپیل کی گئی ، اس موقع پر حسن علی عین ایمپائر کے پیچھے موجود تھے ، ایمپائر نے آوٹ دینے کیلئے انگلی بلند کی تو ساتھ ہی حسن علی نے بالکل ایسا ہی کیا اور یہ انداز نہایت خوبصورتی کے ساتھ کیمرے کی آنکھ میں عکس بند ہو گیا ۔

You may also like